آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ کومسلم لیگنکے منشورسے برعکس قراردیدیا

آئی ایم ایف کاوفدکراچی میںتاجر وصنعتکار برادری اورسیاسی جماعتوں کے نمائندوںسے ملاقات کے بعد کل شام لاہورروانہ ہوگا،


Numainda Express June 21, 2013
آئی ایم ایف کاوفدکراچی میںتاجر وصنعتکار برادری اورسیاسی جماعتوں کے نمائندوںسے ملاقات کے بعد کل شام لاہورروانہ ہوگا، فوٹو: فائل

آئی ایم ایف نے وفاقی بجٹ کومسلم لیگ(ن)کے منشورسے برعکس قراردیدیا اور بجٹ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس یاریفارمڈ جنرل سیلزٹیکس( آرجی ایس ٹی)جیسے بڑے اقدام اٹھانے کی تجویزدی ہے۔

آئی ایم ایف جائزہ مشن کیساتھ مذاکرات میںشامل وزارت خزانہ کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ا یف جائزہ مشن کو بجٹ دستاویزات، تجویزکردہ ریونیو اقدامات،مالیاتی خسارے کو کم کرنے کیلیے اخراجات میںکمی اور ملکی و غیر ملکی ذرائع سے فنانسنگ کے بارے میں ڈیٹا کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ جائزہ مشن سربراہ جیفری فرینکس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کامنشور بہت اچھا اور انقلابی ہے جس میں ریونیو بڑھانے ،اخراجات میںکمی سمیت دیگر بہت سے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جب حکومت کیطرف سے پیش کردہ بجٹ میں وہ ویژن نظر نہیں آتا ہے جوان کے منشور میں ہے۔ اتوارسے شروع ہونیوالے پالیسی سطح کے مذاکرات میں تمام امورکاتفصیلی جائزہ لیاجائیگا ،آئی ایم ایف کاوفدکراچی میںتاجر وصنعتکار برادری اورسیاسی جماعتوں کے نمائندوںسے ملاقات کے بعد کل شام لاہورروانہ ہوگا،ذرائع نے بتایا کہ توقع ہے جائزہ مشن وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اور دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں