ہاکی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم منیجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا
میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لئے قومی ٹیم 20 نومبر کو بھارت کے لئے روانہ ہو گی
بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم منیجمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
محمد ثقلین کی جگہ سابق اولیمپئن دانش کلیم کو کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاس اینجلس 1984 اولمپکس کی فاتح ٹیم کے اہم رکن توقیر ڈار کا بطور چیف کوچ نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے۔ حسن سردار قومی ٹیم کے منیجر ہوں گے۔ سابق قومی کپتان ریحان بٹ بدستور کوچ ہیں۔
ادھر ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے قومی ٹیم کا کیمپ لاہور میں شروع ہو گیا ہے۔ میگا ایونٹ کا حصہ بننے کے لئے قومی ٹیم 20 نومبر کو بھارت کے لئے روانہ ہو گی۔
28 نومبر سے شروع ہونے والے عالمی کپ میں گرین شرٹس کو گروپ ڈی میں جرمنی، ہالینڈ اور ملائشیا کا چیلنج درپیش ہے۔