وفاقی بیوروکریسی کی فنکاری کم تنخواہ والوں کاٹیکس زیادہ کردیا

بجٹ2013-14 میں وفاق کے چھوٹے ملازمین اور نجی شعبے کے ملازمین پر ٹیکس بڑھا دیاگیا


Online June 21, 2013
بجٹ2013-14 میں وفاق کے چھوٹے ملازمین اور نجی شعبے کے ملازمین پر ٹیکس بڑھا دیاگیا فوٹو: فائل

وفاقی بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کو چکردے دیا، کم تنخواہ والے افسران پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ، زیادہ تنخواہ والوں کی ٹیکس شرح کم کردی گئی۔

ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی بیوروکریسی نے حکومت اور عوام کو ایسا چکردیا کہ کسی کی سمجھ میں ہی نہیں آیا۔ بجٹ2013-14 میں وفاق کے چھوٹے ملازمین اور نجی شعبے کے ملازمین پر ٹیکس بڑھا دیاگیا جبکہ زیادہ تنخواہ والے اعلیٰ افسران کی تنخواہوں سے ٹیکس کی کٹوتی میں کمی کردی گئی۔ بجٹ دستاویزکے مطابق 6سے 15لاکھ تنخواہ لینے والے ملازمین کے ٹیکسوںمیں اضافہ 18 سے 19لاکھ تنخواہ لینے والوں کے ٹیکس مستحکم جبکہ21 سے55لاکھ تک تنخواہ لینے والے افسران کے ٹیکس میں کمی کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔