کے پی کے اور جنوبی کوریا میں معاہدہ 496 میگا واٹ پن بجلی کا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاور پراجیکٹ سے صوبے کو سالانہ 3 ارب روپے کی آمدنی ہوگی، وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک November 06, 2018
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اسپاٹ گاہ پاور پراجیکٹ سے صوبے کو سالانہ 3 ارب کی آمدنی ہوگی، وزیر اعلیٰ (فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا حکومت اور جنوبی کوریا کے باہمی تعاون سے کوہستان میں 496 میگا واٹ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا اور جنوبی کوریا حکومت کے درمیان بجلی منصوبہ کے معاہدے پر دستخط کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں جنوبی کوریا اور حکومت خیبر پختونخوا کے باہمی تعاون سے کوہستان میں 496 میگا واٹ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جگہیں ہیں اس لیے ہم نے ایم او یو دستخط کیے، اب ہم اپنا کام کریں گے اور مرکز اپنا کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں پن بجلی اور تیل و گیس کے قدرتی وسائل یہاں کا قیمتی خزانہ ہیں جب کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاور پراجیکٹ سے صوبے کو سالانہ 3 ارب کی آمدنی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں