توانائی بحران کےحل کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیاجائے گا شہباز شریف

نئے منصوبے شروع کرنے میں تیزی لائی جائے ہمیں صرف کام اور نتائج چاہئیں۔ شہباز شریف


ویب ڈیسک June 21, 2013
نئے منصوبے شروع کرنے میں تیزی لائی جائے ہمیں صرف کام اور نتائج چاہئیں۔ شہباز شریف . فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران نے ہر شعبے کو متاثر کیاہے اس کےحل کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کیاجائے گا۔

ماڈل ٹاؤن میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں وقت ضائع کئے بغیر آگے بڑھنا ہے، نئے منصوبے شروع کرنے میں تیزی لائی جائے گی ہمیں صرف کام اور نتائج چاہئیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انرجی کے بارے میں کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے 7 روز میں قابل عمل منصوبوں کے حوالے سے حتمی سفارشات طلب کرلیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں