چیف جسٹس کا آسیہ بی بی کیس کے فیصلے پر توڑ پھوڑ کا نوٹس

چیف جسٹس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی


ویب ڈیسک November 06, 2018
چیف جسٹس نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی (فوٹو: فائل)

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف ملک بھر میں ہونے والی توڑ پھوڑ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے رد عمل میں ملک بھر میں تین دن تک ہونے والی توڑ پھوڑ کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا حکومت سے معاہدے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے جلاؤ گھیراؤ سے متاثرہ عوام کے نقصانات کی تلافی کے لیے نوٹس لیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی سزائے موت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں 5 نکاتی معاہدہ طے پاگیا جس کے بعد مرکزی رہنماؤں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |