تحریک انصاف کا ملک گیر مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

مشائخ کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی

مشائخ کانفرنس جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی (فوٹو : فائل)

لاہور:

تحریک انصاف نے ملک گیر مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کی صدارت عمران خان کریں گے۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا پارٹی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک گیر مشائخ کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔


تحریک انصاف کے مطابق ملک گیر منعقد ہونے والی مشائخ کانفرنس کی صدارت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔ اس کانفرنس میں ملک بھر سے مشائخ شرکت کریں گے جو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی تاریخ اور وقت کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Load Next Story