الیکشن کمیشن نے 41 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک June 21, 2013
امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، الیکشن کمیشن. فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 41 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 16 اور صوبائی اسمبلی کے 25 حلقوں میں ووٹنگ 22 اگست کو ہوگی، امیدوار 3 سے 9 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی 11 سے 17 جولائی تک ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 22 جولائی کو دائر کی جا سکیں گی تاہم 30 جولائی تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں