شمالی وزیرستان میں سعودی عرب سے بھی پہلے آج عید کااعلان

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہو گا،سعودی عرب میںآج روزہ ہے عید کل ہوگی


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج ہو گا،سعودی عرب میںآج روزہ ہے عید کل ہوگی ۔ فوٹو: رائٹرز

SEOUL: شمالی وزیرستان ایجنسی کے علما نے سعودی عرب سے بھی قبل آج عید منانے کا اعلان کر دیا ہے۔مقامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ انھیں تحصیل میرعلی کے علاقے حیدرخیل سے شوال کاچاند نظر آنے کی چھ شہادتیں موصول ہوئی ہیں ۔

ادھررویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں چاندنظر آنے کی اطلاعات مضحکہ خیز ہیں ،28 روزوں کے بعدعید منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے،جمعہ کو سائنسی طور پردنیابھرمیں شوال کا چاند نظر آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ چاند جمعہ کی رات 8 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہوا،رویت ہلال کے لیے ضروری ہے کہ چاند کی عمر 20 گھنٹے ہو،آج بھی نظر آنے کا امکان نہیں لہذاعید 20 اگست پیرکو ہو گی۔

ادھر سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں آج بھی روزہ ہے اور عید کل ہو گی، نمائندے کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ جس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل کمیٹوں کے اجلاس ان کے ہیڈ کوارٹرزمیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں