پشاور گلشن کالونی کے حسینیہ مدرسے میں خود کش حملہ 15 افراد جاں بحق 32 زخمی

مشکوک شخص کو سیکیورٹی گارڈ نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا


ویب ڈیسک June 21, 2013
مشکوک شخص نے مدرسے میں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، عینی شاہدین۔

گلشن کالونی میں حسینیہ مدرسے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حاجی کیمپ کے علاقے گلشن کالونی میں واقع حسینیہ مدرسے کے 2 گیٹ ہیں، سیکیورٹی کی صورتحال کے باعث دوسرا گیٹ بند رکھا جاتا ہے تاہم نماز جمعہ کی ادائیگی کی وجہ سے اسے کھول دیا جاتا ہےاوراسی گیٹ سے مشکوک شخص نے اندرداخل ہونے کی کوشش کی تو سیکیورٹی پر ماموراہلکار نے جب اسے روکا تو اس نے گارڈ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد مشکوک شخص مدرسے میں داخل ہوا اورخود کو دھماکے سے اڑالیا، دھماکے سے مدرسے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ہے،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس کے مطابق حملے میں 7 سے 8 کلوبارودی مواد استعمال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں