ڈاکٹرعافیہ صدیقی نے رہائی کیلیے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا

عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی میری رہائی میں مدد کریں، ڈاکٹر عافیہ

عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی اب میری رہائی میں مدد کریں، ڈاکٹر عافیہ (فوٹو: فائل)

امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میری سزا غیر قانونی ہے رہائی کے لیے عمران خان میری مدد کریں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان سے رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے یہ خط عافیہ صدیقی نے گزشتہ ماہ ہیوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل کو اس وقت دیا جب وہ عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے ٹیکساس کی جیل پہنچے تھے۔


خط میں عافیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان نے ماضی میں میری بہت حمایت کی، عمران خان ہمیشہ سے میرے ہیرو رہے ہیں، امریکا میں میری سزا غیر قانونی ہے، مجھے اغوا کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا، میں قید سے باہر نکلنا چاہتی ہوں وزیر اعظم میری مدد کریں۔

عافیہ صدیقی نے خط میں عمران خان کو مزید پیغام دیا کہ وہ اپنے اردگرد موجود منافقوں سے ہوشیار رہیں۔
Load Next Story