اوگرا نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں بھی 40 پیسے فی کلوگرام کمی کی ہے تاہم اس کا 9 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے خاتمے سے تعلق نہیں


ویب ڈیسک June 21, 2013
سی این جی سیکٹر پر ختم کیے گئے 9 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے سپریم کورٹ کی جانب سے اضافی ٹیکس کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیااضافہ واپس لے لیا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس یکم جون والی سطح پر لانے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 86 پیسے کم ہو کر99 روپے 77 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 90 پیسے کمی کے ساتھ 104 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 80 پیسے کمی کے بعد 93 روپے 79 پیسے فی لٹر ہو گئی۔

اوگرا کے مطابق اضافی ٹیکس کے بغیر نئی قیمتیں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی، اس کے علاوہ اوگرا نے سی این جی کی قیمت میں بھی 40 پیسے فی کلوگرام کمی کی ہے تاہم اس کمی کا 9 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے خاتمے سے کوئی تعلق نہیں ،عدالتی حکم کی روشنی میں سی این جی سیکٹر پر ختم کیے گئے 9 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کی جانب سے جی ایس ٹی میں ایک فیصد اضافے کے بعد پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بھی 13 جون کو اسی حوالے سے اضافہ کردیا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں