صوبے کے وسائل کا ہرسطح پر دفاع کریں گے وزیراعلیٰ بلوچستان مالک بلوچ

لورالائی ،خضداراور کیچ میں میڈیکل کالجز قائم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

صوبے کے مسائل کا ہم سب کو مل کر سامنا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو ایکسپریس نیوز

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے وسائل کا ہرسطح پر دفاع کریں گے۔


کوئٹہ میں پوسٹ بجٹ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لورالائی ،خضداراور کیچ میں میڈیکل کالجز قائم کیے جائیں گے اور صوبے کے مسائل کا ہم سب کو مل کر سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے پاس ریکوڈک پروجیکٹ چلانے کی صلاحیت نہیں اس لئے کوشش کریں گے کہ ملکی یا بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرکے اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچا سکیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نےصوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ڈونرز کانفرنس منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story