رکن سندھ اسمبلی کے قتل پر ایم کیو ایم کے اراکین کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

کراچی میں شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے چیف جسٹس واقعے کا از خود نوٹس لیں، ایم کیو ایم اراکین


ویب ڈیسک June 21, 2013
کراچی ميں شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی میں رکن صوبائی سندھ اسمبلی ساجد حسین قریشی کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ ساجد قریشی کے قتل کا از خود نوٹس لیں۔

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید نے کہا کہ کراچی میں شہریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، کراچی ملک کا معاشی حب ہے چیف جسٹس واقعے کا از خود نوٹس لیں، انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو بھی کڑی تنقدید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وزیرداخلہ بلوچستان تو پہنچ جاتے ہیں مگر اب تک کراچی نہیں گئے۔

قبل ازیں نامعلوم مسلح ملزمان نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ کرکے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کو قتل کر دیا تھا، ساجد حسین قریشی اور ان کے بیٹے وقار قریشی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے انہیں اپنی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں