’’عشق بے پناہ‘‘ نے میرے فنی کیریئر کو نیا موڑ دیا شامین خان

آج کا دورپروموشن کا ہے،’’ایکسپریس میڈیا گروپ‘‘ کی جانب سے جوکچھ کیا جارہا ہے،اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، اداکارہ

کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کسی ایک شخص کی بدولت ممکن نہیں ہوسکتی،یہ مکمل ٹیم ورک ہے،’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

اداکارہ شامین خان نے کہا ہے کہ ''ایکسپریس انٹرٹینمنٹ'' کومیری صلاحیتوں پرمکمل بھروسہ ہے، اسی لیے مجھے اچھوتے کرداروں کیلیے منتخب کیا جاتاہے اور 'عشق بے پناہ' نے میرے فنی کیرئیرکوایک نیا موڑ دیا ہے۔

شامین خان نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ''عشق بے پناہ'' کی کہانی بہت جاندارہے۔ اس ڈرامے میں مجھے ایک ایسی لڑکی کا چیلنجنگ کرداردیا گیا ہے، جس کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو جس خوبصورتی سے رائٹر اور ڈائریکٹر نے تیار کیا ہے، اسی مہارت سے مجھے بھی اس کواداکرنا پڑا ہے۔ مگر اس کردار کو حقیقت کے قریب ترلانے میں ساتھی فنکاروں، جن میں ایزیکا ڈینئل اورر انا مجاہد شامل ہیں، نے بہت مدد کی۔


اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی ڈرامے کی کامیابی کسی ایک شخص کی بدولت ممکن نہیں ہوسکتی۔ یہ مکمل ایک ٹیم ورک ہے اوراس کیلیے ہمارے ڈائریکٹرمحمد مصورخان کا رول بہت نمایاں ہے، اس کے بعد ساتھی فنکاروں، نوید رضا، راشد فاروقی اور دیگرنے بھی اس ڈرامے کوسجانے سنوارنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ اسی لیے توآج یہ ڈرامہ ناظرین کی توجہ کامرکز بنا ہوا ہے۔

شامین خان نے کہا کہ آج کا دورپروموشن کا ہے اوراس سلسلہ میں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے جوکچھ کیا جارہا ہے،اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ صحیح معنوں میں ہمارے ڈرامے کوگھرگھرتک پہنچانے کیلیے ''ایکسپریس'' کی پوری ٹیم کی شب وروزمحنت شامل ہے۔

 
Load Next Story