شرمناک شکست پر بنگلہ دیشی کپتان نے شائقین سے معافی مانگ لی

ون ڈے سیریز میں ہم اچھے ردھم میں تھے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں اسے برقرار نہیں رکھ پائے،محمود اللہ


Sports Desk November 07, 2018
ون ڈے سیریز میں ہم اچھے ردھم میں تھے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں اسے برقرار نہیں رکھ پائے،محمود اللہ۔ فوٹو: فائل

زمبابوے سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست پر بنگلہ دیشی قائم مقام کپتان محمود اللہ نے شائقین سے معافی مانگ لی۔

قائم مقام کپتان محمود اللہ نے کہاکہ اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہم طویل فارمیٹ کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ہمارے بولرز نے اس میچ میں کافی محنت کی مگر بیٹسمین ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے.

محمود اللہ نے مزید کہا کہ ون ڈے سیریز میں ہم اچھے ردھم میں تھے مگر ٹیسٹ کرکٹ میں اسے برقرار نہیں رکھ پائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔