رکن صوبائی اسمبلی کے قتل کے باعث ایم کیوایم نے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان مؤخرکردیا

رکن سندھ اسمبلی ساجد حسین قریشی کے قتل کے باعث ایم کیو ایم نے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان مؤخر کیا. فوٹو: پی پی آئی


ویب ڈیسک June 21, 2013
سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیوایم نے جمعرات کو ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا. فوٹو: پی پی آئی

رکن سندھ اسمبلی ساجد حسین قریشی کے قتل کے باعث ایم کیوایم نے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان مؤخرکردیا ہے۔


سندھ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ایم کیوایم نے گزشتہ روز ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا جس میں عوام، ارکان سندھ اسمبلی اور پارلیمنٹ، ذمہ دارران اور ہمدروں سے رائے طلب کی گئی تھی کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت میں شامل ہونے کی جو دعوت دی گئی ہے اسے قبول کرلیا جائے یا اپوزیشن نشستوں پر ہی بیٹھا جائے، ایم کیوایم نے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان آج کرنا تھا جو ساجد حسین قریشی کے قتل کے بعد مؤخرکردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ سینیٹر رحمان ملک کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد نے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروکا دورہ کیا تھا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں