کمنٹری باکس کے دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا گاوسکر اورمنجریکر بال بال بچ گئے

خوش قسمتی سے کوئی بھی اس میں زخمی نہیں ہوا، وہاں موجود تمام لوگ محفوظ رہے۔


Sports Desk November 07, 2018
خوش قسمتی سے کوئی بھی اس میں زخمی نہیں ہوا، وہاں موجود تمام لوگ محفوظ رہے۔ فوٹو: فائل

اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں نصب دروازے کا شیشہ گر کر ٹوٹ گیا جب کہ اندر داخل ہونے والے گاوسکر اور منجریکر بال بال بچے۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز میں دوسرے ٹوئنٹی 20 کے موقع پر سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر اور سنجے منجریکر خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئے، نوتعمیر شدہ ایکنا اسٹیڈیم کے کمنٹری باکس میں نصب دروازے کا شیشہ ان کے انکلوژر میں داخل ہوتے ہی گر کر ٹوٹ گیا لیکن اتفاق سے دونوں محفوظ رہے۔

بعدازاں منجریکر نے میڈیا کو بتایا کہ ایک دروازے کا شیشہ ٹوٹ کر گرگیا، خوش قسمتی سے کوئی بھی اس میں زخمی نہیں ہوا، وہاں موجود تمام لوگ محفوظ رہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں