بھارتی شہر ممبئی میں رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک متعدد زخمی
بلڈنگ گرنے کی اصل وجہ تو ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم خدشہ ہے کہ عمارت زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے گری،حکام
مہاراشٹرا کے دارالحکومت کے نواحی علاقے ميں 3 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد ملبے تلے دب گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت گرنے کاواقعہ ممبئی سے 35 کلومیٹر دو ر ضلع تھانے میں پیش آیا جس کے بعد امدادی کارروئیوں کا سلسلہ جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ 3 منزلہ رہائشی عمارت میں 9 خاندان آباد تھے جن کے متعدد افرادملبے تلے دب گئے ، واقعے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس ميں اب تک 10 افراد کی لاشیں اور 14 کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے، 1979 میں تعمیر ہونے والی اس عمارت کے گرنے کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم حکام نےخدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت زیادہ پرانی ہونے کی وجہ سے گری ۔
واضح رہے کہ گزشتہ اوررواں ماہ کے دوران بھی ممبئی میں ایک زیرتعمیر اورایک 5منزلہ عمارت گر نے کے نتیجے میں 80کے قریب افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے۔