وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی کمیٹی کا اجلاس

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ فوٹو : فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا جس میں 7 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 50 ہزار ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے، اسٹیل ملز ملازمین کو ستمبر کی تنخواہوں کی ادائیگی اور سارک فوڈ بینک میں گندم کا ذخیرہ 40 ہزار ٹن سے بڑھا کر 80 ہزار ٹن کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی گزشتہ ایک ماہ کی تنخواہ جاری کرنے کی اجازت دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کی آئندہ 3 ماہ کی تنخواہ بھی جاری کردی جائے۔ اسکے علاوہ اسٹیل ملز کے ریٹائر ملازمین کی بیواؤں کی گزشتہ 4 ماہ سے رکی پنشن جاری کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔


ای سی سی نے پی ایس او کو 60 ارب پچاس کروڑ کا بیل آؤٹ دینے اور سرکلر ڈیٹ کی مد میں 50 ارب روپے کی ریلز کا معاملہ موخر کردیا تاہم ملک میں موجود اسلامی کمرشل بینکوں نے تیل کی درآمد کو فنانس کرنے کی حامی بھرلی، تقربیاً 13 اسلامی بینکوں کا کنسورشیم پی ایس او کو 200 ارب روپے کی فنانسنگ کرے گا۔

ای سی سی اجلاس میں 50 ہزار ٹن یوریا فوری طور پر درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی، مزید 50 ہزار ٹن جنوری میں درآمد کی جائے گی جب کہ گندم کی سپورٹ قیمت 1300 روپے فی من مقرر کردی گئی ہے، اس کے علاوہ سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ انفورسمنٹ کی کمزوری قرار دیتے ہوئے صوبوں کو سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام کے لیے مانیٹرنگ سخت کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

 
Load Next Story