جیاخان خود کشی کیس ممبئی کی عدالت نے سورج پنچولی کی درخواست ضمانت مسترد کردی
جس خط کی حقیقت یا لکھنے والے پر سوالیہ نشان ہو اس کو اہمیت نہیں دی جانی چاہیے، سورج پنچولی کے وکیل کا عدالت میں مؤقف
مقامی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیا خان خود کشی کیس میں گرفتارادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سورج پنچولی کی درخواست ضمانت کی سماعت کےدوران پولیس نے ضمانت کی مخالفت کی اور اپنے مؤ قف میں جیاخان کا خودکشی سے قبل لکھا گیا خط سورج پنچولی کے خلاف بطور ثبوت پیش کیا،اس موقع پر سورج پنچولی کے وکیل کا کہنا تھا کہ خط میں کہیں بھی نہ تو سورج پنچولی کا نام لکھا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی بات لکھی گئی ہے جس سے ان کے موکل کی جانب اشارہ کیا گیا ہو جب کہ خط پر جیا خان یا کسی اور کے دستخط بھی موجود بھی نہیں، وکیل کا مزید کہنا کہ ایک ایسا خط جس کی حقیقت یا اس کے اصل لکھنے والے پر سوالیہ نشان ہو اس کو اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ ممبئی پولیس نے اداکارہ جیا خان کے گھر سے ملنے والے خط کے بعد بالی ووڈ اداکار ادیتیہ پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو 10 جون کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد سورج پنچولی نے عدالت میں درخوست ضماعت جمع کرائی تھی جسے آج مسترد کردیا گیا۔