آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے وہ صدمے میں ہیں فواد چوہدری

بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں، فواد چوہدری


ویب ڈیسک November 07, 2018
بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ابھی وہ صدمے میں ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ابھی وہ صدمے میں ہیں، آصف زرداری کو ہر بات غلط موقع پر یاد آتی ہے تاہم اب وہ کچھ بھی کرلیں مقبول نہیں ہو سکتے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : ہمارے ملک کا وزیراعظم کشکول لے کر دنیا میں گھوم رہا ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ بینکوں سے ڈیٹا چوری ہونے کا جواب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) والے دے سکتے ہیں جب کہ شہباز شریف کو نواز شریف دور کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا مذاق ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار اور نواز شریف کا آپس کا معاملہ ہے، اس پر کیا بات کرنی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں