تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اشرف جلالی نے قصور میں تحریک لبیک کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا تھا


ویب ڈیسک November 07, 2018
اشرف جلالی نے قصور میں تحریک لبیک کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا تھا فوٹو:فائل

توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف احتجاج کرنے پر تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پھول نگر میں تحریک لبیک کے قائد اشرف جلالی کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے پنجاب کے ضلع قصور میں اشرف جلالی کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔ تاہم انہوں نے پابندی کے خلاف ورزی کرتے ہوئے جمبر میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دھرنوں میں شریک 5 ہزار مظاہرین کے خلاف مقدمات

مقدمہ چوکی انچارج جمبر سرور شیخ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے اشرف جلالی کے درج مقدمے میں تحریک لبیک کے مقامی قائد مولانا صابر علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو دھرنا مظاہرین کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی تھی جس کے مطابق ملک بھر میں 5000 سے زائد شرپسند عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں