لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کی آڑ میں اربوں روپے ہڑپ کر گئی
نیب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات کر رہا ہے
ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کو صاف تو نہ کرسکی البتہ صفائی کی آڑ میں اربوں روپے ہڑپ کر گئی۔
نیب ذرائع کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن پر تحقیقات جاری ہے، اس سلسلے میں لاہور میں صفائی کرنے والی ترکی کی کمپنیوں البراک اور اوزپاک کا ریکارڈ نیب لاہور کو موصول ہو گیا ہے، اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کمپنیوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوڑے کی جگہ دیگر سالڈ ویسٹ کی مد میں 2 سے 3 ارب روپے کی نہ صرف ادائیگیاں کیں بلکہ سیکڑوں کی تعداد میں غیر قانونی بھرتیاں بھی کی گئیں۔
نیب زرائع نے بتایا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹیم ڈے کے نام پر اربوں روپے کی بوگس ادائیگیاں بھی سامنے آئیں ہیں جس کے لیے بوگس دستاویزات تیار کی گئیں، ان میں سے کچھ ایسی کمپنیوں کو ادائیگیاں کی گئیں جن کا وجود ہی نہیں۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مینول سوئپنگ کے نام پر بھی اربوں روپے خردبرد کئے گئے، اربوں روپے کی لوٹ مار اس وقت سامنے آئی جب نیب لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گھوسٹ ملازمین کی بھرتیوں اور دیگر نکات پر تحقیقات کررہا تھا۔
نیب نے دونوں کمپنیوں کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین شروع کر دی گئی ہے جب کہ نیب نے فراڈ میں ملوث افسران کو گرفتار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے کیونکہ نیب کو کچھ ایسے شواہد بھی ملے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض افسران نے جان بوجھ کر اربوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں۔