وزیراعظم کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم

متروکہ املاک کے اثاثوں کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا فیصلہ


ویب ڈیسک November 07, 2018
وزیراعطم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات پیش کرنے کی بھی ہدایت۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، سیکرٹری مذہبی امور محمد مشتاق احمد، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو متروکہ وقف املاک بورڈ کے معاملات، متروکہ املاک کے انتظام میں ماضی میں کی جانے والی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا۔

اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم نو اور مستقبل میں متروکہ املاک کے بہترین انتظام، اثاثوں کے مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے سیکرٹری مذہبی امور کو آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں