ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے سعدی عباس کا کامیاب آغاز

سعدی عباس نے بھارتی اور فلسطینی حریفوں کو زیر کیا


Muhammad Yousuf Anjum November 07, 2018
اسپین کے شہر میڈرڈ میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جاری ہے، فوٹو: فائل

ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے سعدی عباس نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنی دو فائٹس جیت لیں۔

اسپین کے شہر میڈرڈ میں ورلڈ کراٹے چیمپئن شپ جاری ہے، 11 نومبر تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں 140 ملکوں کے کھلاڑی شریک ہیں جب کہ پاکستان کی نمائندگی سعدی عباس کررہے ہیں، جنہوں نے اپنی پہلی 2 فائٹس جیت لی ہیں۔ پہلی فائٹ میں سعدی عباس نے بھارتی حریف کو شکست دی جب کہ دوسری فائٹ میں فلسطین کے خلاف دو صفر سے کامیابی پائی۔

مقابلوں کے آغاز سے قبل ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کراٹے چیمپئن نے کہا تھا کہ وہ مکمل فٹ نہیں تاہم ملک کی عزت اور نیک نامی کے لیے میڈرڈ پہنچے ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں شرکت کے پوائنٹس ملیں گے، ہر راونڈ تک رسائی کے الگ الگ پوائنٹس ہیں، جن سے ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کرنے میں مدد ملے گی۔

سعدی عباس نے بتایا کہ میری کیٹگری میں مجموعی طور پر 96 ممالک شریک ہیں۔ کوشش ہوگی کہ مکمل فٹ نہ ہونے کے باوجود بہترین پرفارمنس دے کر ملک کا نام روشن کروں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں