کراچی کورنگی بلال کالونی میں دھماکا اور فائرنگ 4 افراد جاں بحق 8 زخمی

دھماکے سے قبل فائرنگ کی گئی اورجیسے ہی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو دہشت گردوں نے دھماکا بھی کردیا


ویب ڈیسک June 21, 2013
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

کورنگی بلال کالونی میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کا واقعہ کورنگی بلال کالونی میں واقع امام بارگاہ حیدری کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 زخمی ہوگئے، دھماکے سے قبل فائرنگ کی گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے تاہم جیسے ہی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو دہشت گردوں نے دھماکا بھی کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت کے مطابق فائرنگ اور دھماکا پارک کے قریب ہوا، دھماکا دستی بم کا تھا جس میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں