جولائی تا مئی زرعی قرضوں میں 1549 فیصد اضافہ

رواں مالی سال حجم 39.51 ارب کے اضافے سے 294.53 ارب روپے تک پہنچ گیا


Business Reporter June 22, 2013
گزشتہ سال کی اسی مدت میں مجموعی طور پر 255.02 ارب کے قرضے جاری کیے گئے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

رواں مالی سال (2012-13) کے گیارہ ماہ (جولائی تا مئی مالی سال 13) کے دوران بینکوں کی جانب سے جاری کردہ زرعی قرضوں میں 15.49 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا اور وہ بڑھ کر 294.53 ارب روپے تک جا پہنچے۔

مطلق (absolute) اعتبار سے جولائی تا مئی مالی سال 13 میں زرعی شعبے کو جاری کردہ قرضوں میں 39.51 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں مجموعی طور پر 255.02 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے۔ پانچ بڑے کمرشل بینکوں بشمول الائیڈ بینک لمیٹڈ، حبیب بینک لمیٹڈ، ایم سی بی بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے مجموعی طور پر 156.98 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جبکہ جولائی تا مئی م س 12ء میں 132.38 ارب روپے کے قرضوں کا اجرا ہوا تھا، اس طرح 18.58 فیصد کا اضافہ ہوا۔



جولائی تا مئی مالی سال 13 کے دوران سب سے بڑے اسپیشلائزڈ بینک زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ نے 54.18 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 54.17 ارب روپے کے قرضے جاری کیے گئے تھے۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے جولائی تا مئی مالی سال 13 کے دوران 6.04 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت میں 6.82 ارب روپے کے قرضوں کا اجرا ہوا تھا۔ ملکی نجی بینکوں نے بھی جولائی تا مئی 13 کے دوران مجموعی طور پر 61.87 ارب روپے کے قرضے دیے جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں 51.67 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے گئے تھے۔

پانچ مائیکرو فنانس بینکوں بشمول خوشحالی بینک لمیٹڈ، این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، دی فرسٹ مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، پاک عمان مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، اور تعمیر مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نے جولائی تا مئی مالی سال 13 کے دوران 15.45 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 9.96 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے لیے رواں مالی سال میں زرعی قرضوں کے اجرا کا علامتی ہدف 315 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں