بلوچستان اور چین میں تجارتی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے جام کمال خان

ماضی کی حکومتوں نے سی پیک کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان


ویب ڈیسک November 07, 2018
سی پیک میں ایک روپے کی بھی گرانٹ نہیں تمام سرمایہ قرضوں پر مبنی ہے، جام کمال فوٹو: فائل  

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور چین میں تجارتی تعلقات کا نیادور شروع ہوا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان اور چین میں تجارتی تعلقات کا نیادور شروع ہوا ہے۔ بلوچستان میں معدنیات اور زرعی شعبے میں چینی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے سی پیک کو غیرضروری طور پر متنازع بنایا، سی پیک میں ایک روپے کی بھی گرانٹ شامل نہیں تمام سرمایہ قرضوں پر مبنی ہے، سی پیک کے تحت ملنے والے 55 ارب ڈالر میں سے 28 ارب ڈالر خرچ ہو چکے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سابق حکومت نے سی پیک سے استفادہ کی حکمت عملی نہیں بنائی، انہوں نے منصوبوں کی تقسیم کے وقت دلچسپی نہیں لی، ان کی نااہلی سے سی پیک سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع گنوا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں