آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کل فائنل کے موقع پر برمنگھم میں ہلکی بارش کا امکان
ایونٹ میں ناقابل شکست ہونے کے باوجود انگلینڈ کو آسان نہیں سمجھتے، بھارتی کپنان مہندرا سنگھ دھونی
بھارت اورانگلینڈ کے درمیان کل ہونے والے فائنل کے موقع پر برمنگھم میں ہلکی بارش کا امکان ہے اگر میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا تو دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ میں ناقابل شکست ہونے کے باوجودانگلینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھتے، میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کی طرح انگلینڈ بھی اچھی سائیڈ ہے، ہم گذشتہ دو برسوں میں ایک دوسرے کے خلاف کافی کرکٹ کھیل چکے اور ایک دوسرے کے بارے میں بہتر طور پر جانتے ہیں۔
دوسری جانب سیمی فائنل کے مین آف دی میچ ایشانت شرما فیصلہ کن معرکے میں بھی عمدہ پرفارمنس کے لئے بے چین ہیں۔ انہوں نے مضبوط انگلش بیٹنگ لائن کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اگر آپ صحیح جگہ پر بولنگ کررہے ہیں تو کوئی بھی کھلاڑی اچھی طرح نہیں کھیل سکے گا، گذشتہ پانچوں میچز میں ہم اسی فارمولے پر عمل کررہے ہیں، اب فائنل میں بھی ایسا ہی کریں گے، دھونی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہم نے اب تک اچھی کرکٹ کھیلی اور حالیہ حکمت عملی کو اتوار کے روز بھی اپنائیں گے۔