ورلڈ ہاکی لیگ قومی ٹیم میں شکیل عباسی کی واپسی متوقع

18 رکنی اسکواڈ کا آج اعلان،پی سی بی کے ماہر نفسیات کا کیمپ میں پلیئرز کو لیکچر

18 رکنی اسکواڈ کا آج اعلان،پی سی بی کے ماہر نفسیات کا کیمپ میں پلیئرز کو لیکچر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

ورلڈ ہاکی لیگ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان ہفتے کو ہوگا، سینئر کھلاڑی شکیل عباسی کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

چیف کوچ و منیجر اولمپیئن اختر رسول ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں تربیتی کیمپ میں شریک 26 کھلاڑیوں کے رسمی ٹرائلز کے بعد اسکواڈ کا اعلان کریں گے، منتخب ٹیم 29 جون سے7 جولائی تک ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں 8 قومی ایونٹ میں شرکت کرے گی، 3 نمایاں سائیڈز کو ورلڈ کپ 2014 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کا حق مل جائے گا، پاکستان کو پول بی میں میزبان ملائیشیا،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پول اے میں جرمنی، ارجنٹائن، کوریا اور روس شامل ہیں۔




دریں اثنا جمعے کو تربیتی کیمپ میں صبح کے سیشن میں کھلاڑیوں نے چیف کوچ اختر رسول، کوچ حنیف خان اور فزیکل ٹریننر عدنان ذکا کی زیر نگرانی پریکٹس کی،پی سی بی کے ماہر نفسیات اور سابق انٹرنینشل کرکٹر معین العتیق نے پلیئرز کو ذہنی مضبوطی اور مثبت سوچ کے حوالے سے لیکچر دیا، علاوہ ازیں کیمپ میں شامل این او سی کے بغیر بھارت جانے والے انٹرنیشنل پلیئر رضوان کی قومی ٹیم میں شرکت یقینی ہے۔
Load Next Story