ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث سجاول میں 5 روز سے بجلی بند

شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، قومی شاہراہ پر دھرنا دینے کا اعلان


Nama Nigar June 22, 2013
دوسری جانب خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کرنے کے باعث شہر کے 5 وارڈ گزشتہ 5 روز سے بجلی سے محروم ہیں. فوٹو: فائل

سجاول میں5روزسے خراب ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہونے اور بجلی کی بندش پر علاقہ مکینوں کا حیسکو انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

اس موقع پر مہتاب لوہار، جانی شیخ، بابو شاہ، منظور مگسی، حبیب سواتی ودیگر نے بتایا کہ ٹرانسفارمر میں خرابی کے باعث منگل کے روز سے وارڈ نمبر ایک سے 5 تک کے تمام گھروں اور دکانوں کی بجلی بند ہے، متعدد احتجاجوں کے باوجود حیسکو انتظامیہ مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں۔



انھوں نے کہا کہ ایک طرف روزانہ 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر کے رکھ دیا ہے تو دوسری جانب خراب ٹرانسفارمر کو تبدیل نہ کرنے کے باعث شہر کے 5 وارڈ گزشتہ 5 روز سے بجلی سے محروم ہیں۔ انھوں نے وفاقی وزیر پانی و بجلی اور حیسکو کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب ٹرانسفارمر کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں