عتیقہ اوڈھو کیس سننے سے معذرت کی درخواست مسترد اے سی پنڈی کو جلد فیصلے کا حکم

یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا۔


Qaiser Sherazi November 08, 2018
یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھو کیس سننے کی معذرت مستردکردی اور جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی میڈم نعیم افضل کی عتیقہ اوڈھوسے دو بوتل شراب برآمدگی کیس سننے سے انکارکی تحریری معذرت مستردکردی اوریہ کیس واپس بھجواتے ہوئے جلد میرٹ پر فیصلہ کا حکم دیا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ مقدمہ7سال قبل4جون2011کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے سوموٹو حکم پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے درج کیا تھا،اس مقدمہ کے اب تک 10جج تبدیل ہوچکے ہیں اور یہ کیس تاحال زیر التواء ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں