سانگھڑ ڈاکوؤں نے زمیندار کے گھر کا صفایا کر دیا اہل خانہ پر تشدد
نواحی گاؤں میں 7 مسلح افراد ڈاڑھوں شر کے گھر میں داخل ہوئے، ملزمان لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات اور اسلحہ بھی لے اڑے
زمیندار کے گھر سے مسلح افراد لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔ اطلاعات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود چک نمبر 32 میں 7 مسلح افراد زمیندار ڈاڑھوں خان شر کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
4لاکھ روپے نقد،12تولے سونا،2 بندوقیں موٹرسائیکل، زرعی زمین کے کاغذات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ صبح پڑوسیوں نے دروازے توڑ کر زمیندار کے اہل خانہ کو نکالا۔
ایک ہفتہ قبل مسلح افراد نے میان ہندو بھیل کے گھر سے ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے لوٹ لیے تھے، منگلی تھانہ میں رابطہ پر بتایا گیا کہ ڈکیتی کی واردات کی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔