نوابشاہ معمولی بات پر مشتعل خاتون نے بھابھی کو قتل کر دیا
ملزمہ امیر زادی بندوق سمیت فرار، واقعہ نواحی گوٹھ غلام محمد جمالی میں پیش آیا، مقدمہ درج نہ ہوسکا
40سالہ خاتون نے اپنی بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، بندوق سمیت فرار ہوگئی۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کی صبح باندھی کے قریب گوٹھ غلام محمد جمالی میں معمولی بات پر مشتعل ہو کر 40 سالہ امیرزادی نے بندوق سے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی 36 سالہ حیات خاتون کو قتل کر دیا۔ ملزمہ واقعے کے بعد بندوق سمیت گھر سے فرار ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر دولت پور اسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ آخری اطلاع تک قتل کی واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا تھا۔