اسلام آباد میں نیشنل گیمز منعقد نہ ہونے کا امکان
قومی گیمز منعقد نہیں ہوں گے ان کا لاہور میں انعقاد ہوچکا چنانچہ اب کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی۔
GUJRANWALA:
پی او اے کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان جاری سرد جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔
آئندہ چند روز میں معاملات درست ہونے کی توقع اور قوی امکان ہے کہ اسلام آباد میں قومی گیمز منعقد نہیں ہوں گے، ان کا لاہور میں انعقاد ہوچکا چنانچہ اب کوئی قانونی حیثیت نہیں ہو گی،آئی او سی بھی ان گیمز میں بننے والے کسی بھی ریکارڈ کو تسلیم نہیں کرے گی، ادھر پی او اے کے سیکریٹری خالد محمود آئی او سی کے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے،قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ اولمپک کھیلوں کی عالمی تنظیم نے 19جون کو اپنے اجلاس میں ایک بار پھر پی او اے کو اپنی حقیقی باڈی تسلیم کر لیا، ساتھ اس امر کا اعادہ کیاکہ اگر حکومت کے زیر اثر پی ایس بی کی عبوری کمیٹی نے انتخابات منعقد کرائے تو اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کی پاداش میں پاکستان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
یاد رہے کہ وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے تحت 5جولائی کو پی او اے الیکشن کے انعقاد کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،اس حوالے سے مختلف کھیلوں کی قومی فیڈریشنز کے عہدیداروں سے رابطوں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا، عبوری کمیٹی نے28 جون سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے32 ویں نیشنل گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کا عندیہ دیا ہے،4 جولائی تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں مردوں کے26 جبکہ خواتین کے 10 کھیل شامل ہیں، پی ایس بی ان کے لیے پہلے ہی خطیر گرانٹ جاری کر چکی ہے۔