2گروہوں میں تصادم آٹھویں جماعت کا طالب علم گرفتار
عدالت نے بچے کی عمر کی تصدیق کا حکم دیدیا، مٹھی اسپتال کا انکار، طالب علم لاک اپ میں بند
ننگر پارکر پولیس نے آٹھویں جماعت کے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔
عدالت نے بچے کی عمر کی تصدیق کا حکم دے دیا، پولیس نے بچے کو لاک اپ کردیا۔ ننگر پارکر پولیس نے گائوں آدیگام میں کولہی برادری کے 2 گروہوں میں تصادم کے بعد آٹھویں جماعت کے طالب علم 16سالہ گمانو کولہی کو گرفتار کرکے لاک اپ کر دیا اور عدالت میں پیشی کے دوران جوڈیشنل مجسٹریٹ نے بچے کی عمر تصدیق کرنے کا حکم دیا۔
پولیس بچے کو ہتھکڑی لگا کر سول اسپتال مٹھی پہنچی جہاں انتظامیہ نے بچے کی عمر تصدیق کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ عمر کی تصدیق کے لیے حیدرآباد لے جایا جائے، پولیس بچے کو حیدرآباد لے جانے کے بجائے ننگرپارکر واپس لے گئی اور وہاں لاک اپ کر دیا ہے۔ چائلڈ رائٹس کمیٹی تھرپارکر کے رہنمائوں نے بچے کی گرفتاری کی شدید مذمت اوراعلیٰ حکام سے پولیس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔