جامعہ کراچی شعبہ طبعیات کے ایم ایس اورپی ایچ ڈی پیپرکی جانچ کافیصلہ

دیگرشعبوں سے کاپیوں کی دوبارہ جانچ کے لیے آنے والی درخواستیں مسترد

شعبہ اصول دین کے روکے گئے نتائج چیئرمین شعبہ کی واپسی تک جاری نہیں ہوں گے فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شعبہ طبعیات میں ایم ایس اورپی ایچ ڈی کے ٹیسٹ میں تمام امیدواروں کے فیل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبے کی جانب سے تیارکیے گئے ''سوالیہ پرچے'' کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے اور ٹیسٹ کے حوالے سے تشکیل شدہ بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی ذیلی کمیٹی شعبہ جاتی کمیٹی کے ہمراہ ٹیسٹ کے لیے بنائے گئے۔

سوالیہ پرچے کے نصاب سے مطابقت رکھنے یا نہ رکھنے کا جائزہ لے گی،اس بات کا فیصلہ جمعہ کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصرکی زیرصدارت بورڈ برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کی ذیلی کمیٹی کے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس میں ٹیسٹ کے بعد کاپیوں کی دوبارہ جانچ کے حوالے سے مختلف شعبوں سے آنے والے تمام درخواستیں مسترد کردی گئیں ہیں۔




درخواستیں شعبہ سیاسیات ، عمرانیات، عربی، ریاضی اور طبعیات سے موصول ہوئی تھیں ، اجلاس میں کلیہ معارف اسلامیہ کے شعبہ اصول دین کے روکے گئے نتائج چیئرمین شعبہ کی واپسی تک جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Load Next Story