سپریم کورٹ کی ہدایت قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلیے کمیٹی قائم

سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کومہلک امراض سے بچاؤکے لیے آگاہی پمفلٹس اورکتابچے بھی فراہم کیے جارہے ہیں،سیکریٹری صحت


Staff Reporter June 22, 2013
سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کومہلک امراض سے بچاؤکے لیے آگاہی پمفلٹس اورکتابچے بھی فراہم کیے جارہے ہیں،سیکریٹری صحت فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN: سپریم کورٹ کی ہدایت پر صوبائی محکمہ صحت نے صوبے کی جیلوںمیں قیدیوں میں ایچ آئی وی ایڈ ز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ (ٹیسٹ) کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

ان ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلیے جمعہ کو سیکریٹری صحت کی سربراہی میں مختلف جیلوں کے دورے شروع کردیے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کے ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے مرض کی تشخیص کے لیے اسکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، اس سلسلے میں جمعہ کوصوبائی محکمہ صحت کے سیکریٹری انعام اللہ دھاریجو، اسپیشل سیکریٹری ہوم نصرت ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ، صوبا ئی ایڈزکنٹرول پروگرام کے ڈاکٹرمحمد احمد قاضی اور ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر ایاز میمن نے مختلف جیلوں کا دورہ کیا اور تعینات کی جانے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی، سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو نے بتایا کہ ہر جیل میں ڈاکٹرکی سربراہی میں پیرا میڈیکل عملے کی 3 رکنی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔



جو قیدیوں کے خون کے نمونے لیکر ریپڈکٹس کے ذریعے قیدیوں میں ایڈز اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی تشخیص کرے گی، انھوں نے بتایا کہ جیلوں میں خون کے نمونے لیتے وقت قیدیوں کو خون کے ان مہلک امراض سے بچاؤکے لیے آگاہی پمفلٹس اورکتابچے بھی فراہم کیے جارہے ہیں جو اردو اور سندھی زبان میں شا ئع ہوئے ہیں، انعام اللہ دھاریجو نے بتایا کہ قیدیوں کو انفارمیشن ایجوکیشن بھی دی جارہی ہے، مانیٹرنگ ٹیم تمام جیلوں کا دورہ کرے گی اور تمام قیدیوں کے خون کے ٹیسٹوں کو یقینی بنائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں