عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو اہمیت دے رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر عظمیٰ
بلدیہ عظمیٰ شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ اشتراک چاہتی ہے
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہا شم رضا زیدی نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہریوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے ملکی اور غیر ملکی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل چاہتی ہے۔
تاکہ بلدیات کے شعبے میں دیگر اداروں کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے اورایسے ترقیاتی منصوبے بنائیں جائیں جن سے شہریوں کو طویل عرصے تک سہولت ملتی رہے اور شہر ترقی کی جانب گامزن رہے، یہ بات انھوں نے ورلڈ بینک کے8رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی، اس موقع پرمشیر مالیات خالدمحمود شیخ، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر ای اینڈ آئی پی فرحان درانی، سابق سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان رشید مغل، ڈائریکٹر ماسٹر پلان انور بیگ، ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ حافظ جاوید ، ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ نجیب احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی سید ہاشم رضا زیدی نے ورلڈ بینک کے وفد کو کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کراچی سرکلر ریلوے، بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم، شاہراہ پاکستان پر فلائی اوورز کی تعمیر، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ، برساتی نالوں اور نکاسی آب کے نظام اور دیگر منصوبوں کے متعلق بتایا، انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر میں ترقیاتی عمل جاری رکھے ہوئے ہے اور خصوصاً عوامی فلاح و بہبو د کے منصوبوں کو اہمیت دی جارہی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات مہیا کی جاسکیں، انھوں نے کہا کہ کراچی کے بنیادی انفراسٹرکچر کو ایک جامع اور مربوط پلان کے تحت ترقی دی جارہی ہے۔