گورنر پنجاب کا ذاتی خرچ پر جیلوں میں واٹر فلٹر یشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ

پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی طبی سہولت کے لئے کلینیکل سینٹر بھی بنیں گے


ویب ڈیسک November 08, 2018
گورنرپنجاب 11 نومبر کو پہلے فلٹر پلانٹ اور طبی سینٹر کا افتتاح کریں گے فوٹو: فائل

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں ذاتی خرچ پر قیدیوں کے لئے واٹر فلٹر یشن پلانٹس اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے اور کلینیکل سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور کلینیکل سینٹرز کے قیام کے تمام اخراجات گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ذاتی طورپر برداشت کریں گے اور یہ تمام منصوبے سرور فاونڈیشن کی مدد سے مکمل کئے جائیں گے۔ پہلا واٹر فلٹر پلانٹ اور کلینیکل سینٹر فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قائم ہوگا۔ اس کا افتتاح 11 نومبر کو گورنر پنجاب خود کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں