ملک بھرمیںجمعتہ الوداع انتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا

سیکیورٹی کے سخت انتظامات،’’یوم القدس‘‘کے طورپربھی منایاگیا،فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی


Express News Desk August 18, 2012
سیکیورٹی کے سخت انتظامات،’’یوم القدس‘‘کے طورپربھی منایاگیا،فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی. فوٹو: عرفان علی/ایکسپریس

ملک بھر میں جمعتہ الوداع انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔کراچی میں مختلف مقامات پر نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے،اسلام آباد جمعۃ الوداع کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوا جہاں پر اسلامی ممالک کے سفارتخانوں کے حکام نے بھی نماز جمعہ ادا کی ۔

جمعۃ الوداع کے موقع پر مقبوضہ بیت المقدس کی آزاد ی کیلیے یوم القدس کے طور پر بھی یہ دن منایا گیا پولیس سمیت دیگر قانون نافذکرنے والے اداروںکی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔ ،پشاور،لاہوراور کوئٹہ میں بھی تمام چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے روح پروراجتماعات ہوئے جس میں ملک کی سلامتی، امن وامان،استحکام اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

وعظ اورخطبہ میں علمائے کرام نے فطرانہ، روزہ، عید اور جمعہ کے خطبات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ شیعہ علماکونسل کی طرف سے ملک بھر میں یوم القدس کے سلسلے میں ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔دریں اثناکامرہ میں پاک فضائیہ کے منہاس ائیر بیس اور بابو سر(چلاس) میں مسافر بسوں پرحملوں کے بعد وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ، سرکاری عمارتوں پر تعینات گارڈز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔