2010 افغان ٹریڈ کے 3 ہزار ٹرک کراچی سے باہرنہیں گئے

ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے کنٹینر کیس میں ایف بی آرکی تحقیقات کو مستردکردیا ہے۔

4برسوں کے دوران کم از کم 7ہزار 922کنٹینرز چوری ہوئے، وفاقی ٹیکس محتسب۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کسٹمز انٹیلی جنس نے انکشاف کیا ہے کہ2010ء میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے 3ہزار ٹرک کراچی سے باہر ہی نہیں گئے اور مال مقامی گوداموں میں منتقل ہوا،کرپشن میں کسٹمزافسران ملوث ہیں۔

میڈیارپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے کنٹینر کیس میں ایف بی آرکی محکمہ جاتی تحقیقات کو مستردکردیا ہے۔ انٹیلی جنس نے سپریم کورٹ اور وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے جاری جنوری2010ء کی رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس ثبوت حاصل کرلئے ہیں۔




تحقیقات سے پتا چلا کہ وہ ٹرک جن پر افغان ٹرانزٹ کے کنٹینرز ہوناچاہیئں تھے وہ کراچی سے باہرہی نہیں گئے بلکہ کراچی اور ملک کے دیگرعلاقوںمیں قائم گوداموں میں منتقل کردیئے گئے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی تحقیقات کے مطابق 4برسوں کے دوران کم از کم 7ہزار 922کنٹینرز چوری ہوئے۔
Load Next Story