سندھ حکومت کو مہلت مرکز کی مہم جوئی کا نتیجہ توقع کے برعکس بھی نکل سکتاہے

کیاطاقتوروزیرداخلہ کراچی کی پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کوسیاست سے پاک کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے؟


مظہر عباس June 22, 2013
وفاقی وزیر داخلہ نے گزشتہ دنوں ملک میں نئی سیکیورٹی پالیسی کے لئے اجلاس طلب کیا تھا۔ فوٹو : فائل

11مئی کے انتخابات کے بعدنئی حکومت کے قیام سے اب تک کراچی پھر 'پراسرارہلاکتوں'کی گرفت میں ہے،جن میں سے زیادہ ترایم کیوایم سے تعلق رکھتے ہیں۔

تاہم ایم پی اے ساجدقریشی کاقتل سب سے زیادہ عوامی توجہ حاصل کرنے والاہے ،جس سے امن وامان پرقابوپانے میں پولیس اوررینجرزکی اہلیت پرسوالیہ نشان کھڑاہوگیا ہے ۔ ادھر وفاقی حکومت نے شہرکی صورتحال پرنظررکھنے کا فیصلہ کیاہے اوروزیرداخلہ چودہری نثارکاایک دورروزمیں وہاں پہنچنے کاامکان ہے۔یہ ہلاکتیں اس وقت ہوئیں ،جب اسلام آبادمیں وزیرداخلہ چودہری نثار کی زیرسربراہی اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔کیاوفاق نے واقعی سندھ حکومت کوامن وامان بہتربنانے کیلئے ایک ماہ کاوقت دیاہے؟اگروہ ناکام ہوگئی توکیاہوگا؟کیاطاقتوروزیرداخلہ کراچی کی پولیس اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کوسیاست سے پاک کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے؟تاہم مرکزکی طرف سے کسی بھی ناپختہ مہم جوئی کانتیجہ توقع کے برعکس بھی نکل سکتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں