لاہور میں رائل پام کلب کے سی ای او کرپشن کیس میں گرفتار

ملزم پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا الزام

ملزم پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا الزام فوٹو:فائل

نیب نے رائل پام کلب کے سی ای او اور حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا اور نیب خیبرپختون خوا کی تحویل میں دینے کیلئے ان کا ایک دن کا راہداری ریمانڈ بھی لے لیا۔

نیب لاہور نے رائل پام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور حسنین کنسٹرکشن کمپنی کے مالک شیخ رمضان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان سڑک کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ شیخ رمضان کے معیاری کام نہ کرنے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔


یہ بھی پڑھیں: رائل پام کلب کی انتظامیہ کو جزوی طور پر کلب چلانے کی اجازت مل گئی

رمضان شیخ نے پشاور سے ڈیرہ غازی خان تک سڑک کی تعمیر میں نہ صرف معیاری میڑیل استعمال نہیں کیا بلکہ اس کی تعمیر بھی طے شدہ نقشے کے مطابق نہیں کی گئی، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

رمضان شیخ دیگر تعمیراتی منصوبوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔ وہ نیب پشاور کو مطلوب تھے۔ نیب لاہور نے انہیں گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ کیلیے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ راہداری ریمانڈ کے بعد ملزم رمضان شیخ کو نیب پشاور کی تحویل میں دے دیا جائے گا تاکہ ملزم کا متعلقہ عدالت سے تفتیش کیلئے ریمانڈ لیا جاسکے۔
Load Next Story