توہین عدالت کے فیصلے اور توہین عوام کے اور ہیں گیلانی

عوام کی خدمت صرف حکومت میں نہیں اپوزیشن میں بھی ہوسکتی ہے،سابق وزیراعظم

ہعوام کی خدمت صرف حکومت میں نہیں اپوزیشن میں بھی ہوسکتی ہے،سابق وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے فیصلے اور ہیں اور توہین عوام کے اور ہیں، توہین عوام پر لوگوں نے میرے دو بیٹوں کومنتخب کرکے پارلیمنٹ میں بھیج دیا۔


پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما ارشد مہر کے والد کی برسی کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ ہم چور دروازے سے اقتدار میں آئے نہ آئندہ آئیں گے اور ہم ایسے اقتدار کو ٹھوکر مارتے ہیں جس میں عوام کی تائید نہ ہو، انھوں نے کہا کہ ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کی خدمت صرف حکومت میں نہیں اپوزیشن میں بھی ہوسکتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نئے صوبوں کے لیے کمیشن بنا دیا گیا ہے لیکن اب کچھ حلقے اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں لیکن ان روڑے اٹکانے والوں کو عوامی سمندر بہا لے جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں جس قسم کی جمہوریت ہے وہ محترمہ بے نظیر بھٹوکی مرہون منت ہے انھوں نے آمرکوالیکشن پر مجبور کیا جبکہ نواز شریف نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا ہم نے اس جمہوریت کیلیے جیلیں کاٹیں اور قربانیوں سے جمہوریت کو بحال کرایا۔

Recommended Stories

Load Next Story