بہتر انداز میں دہشتگردی پر قابو پانا چاہتے ہیں جاوید لطیف

کراچی میں پنجابی طالبان آچکے، فیصل سبزواری، قتل و غارت سے مذہب بدنام ہورہا ہے، حمداللہ


Monitoring Desk June 22, 2013
کراچی میں پنجابی طالبان آچکے، فیصل سبزواری، قتل و غارت سے مذہب بدنام ہورہا ہے، حمداللہ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ دہشت گرد دہشت گردی کررہے ہیں اور ہم سب ابھی اسی بحث میں ہیں کہ اس کے ذمے دار کون ہیں یہ جنگ کس کی ہے، آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان مشعل بخاری سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ پہلے یہ طے کرنا چاہیے کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنا بھی ہے کہ نہیں، اگر نمٹنا ہے تو پھر کیا لائحہ عمل طے کیا جانا چاہیے، پاکستان میں شرفا کی حکومت آگئی ہے، کراچی میں پنجابی طالبان آکر بیٹھ گئے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے بھی قانون کی حد میں رہ کر کام کریں گے تو پھر ہی کچھ بہتری آئیگی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاںجاوید لطیف نے کہاکہ ہم ایم کیو ایم کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پورے ملک میں سازش کے تحت لوگوں کو مارا جارہا ہے، ہمیں حکومت میں آئے ابھی چند روز ہوئے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ بہتر انداز میں دہشت گردی پر قابو پایا جائے۔



نبیل گبول نے میاں نوازشریف سے کہا کہ جب تک آپ کراچی میں عسکری ونگ نہیں بناتے، سیٹ نہیں لے سکیں گے جس پر انھوں نے کہا کہ میں امن چاہتا ہوں اور امن قربان کرکے سیٹ نہیں لینا چاہتا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل اور پشاور میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ہم مذہب کے نام پر ایک دوسرے کی گردنیں کاٹ رہے ہیں، اس سے دینی طبقہ دینی سیاست اور مذہب سب بدنام ہورہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی پر روزانہ بات کرتے ہیں، غم وغصے کا اظہار کرتے ہیں لیکن اب اس کا حل تلاش کرنا چاہیے، جب تک دہشت گردی کی جڑتک نہیں جائیں گے یہ مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |