نثار سے امریکی سفیر کی ملاقات دوحہ مذاکرات پر تبادلہ خیال
نیٹوکے انخلا کے بعد بھی امریکا قیام امن کیلیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا، اولسن
ISLAMABAD:
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوحہ میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونیوالے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مذاکرات اور مفاہمت کے ذریعے خطے میں امن قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے امریکی سفیرکے ساتھ آئندہ سال نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفیر نے وزیر داخلہ کو یقین دلایا کہ نیٹوافواج کے انخلا کے بعد بھی امریکا خطہ میں امن کے قیام کیلیے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔