چینی تجارت کو بھارت اور وسط ایشیا تک رسائی دی جائے نواز شریف

چین جانے سے قبل تیز رفتار مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی سہولت کیلیے نئے ریلوے ٹریکس کیلیے ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں


Numainda Express/APP June 22, 2013
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ چین کے ساتھ نئے رابطے قائم کیے جائیں اور چینی تجارت کو بھارت اور وسط ایشیا تک رسائی دی جائے۔

درہ خنجراب، گوادر اور کراچی کے ذریعے چین کو پاکستان سے ملانے کیلیے ایکسپریس وے اور تیز رفتار ریلوے ٹریک بچھانے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی اور دونوں ممالک میں اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ وزیراعظم آفس میں بریفنگ سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خطے کی آبادی کے فائدے کیلیے ایسے منصوبوں پر عمل کیا جائیگا جن سے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو، لوگوں کو روزگار ملے اور ان کی تقدیر بدلے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے چینی وزیراعظم کے ساتھ مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا تھا اور مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ چینی حکومت بھی اس منصوبے میں اتنی ہی دلچسپی رکھتی ہے۔



وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے اجلاس کو جاری منصوبوں اور ریلوے نیٹ ورک، انرجی سیکٹر اور روڈ نیٹ ورکس میں چینی حکومت کے ساتھ آئندہ کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزارت ریلویز کو ہدایت کی آئندہ چند روز میں وفد کے چین روانہ ہونے سے قبل تیز رفتار مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی سہولت کیلیے نئے ریلوے ٹریکس کیلیے ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں۔ انھوں نے حویلیاں، رتوڈیرو، گوادر، کوئٹہ اور حویلیاں، اسلام آباد، لاہور ریلوے ٹریکس اور ایکسپریس ویز پر کام شروع کرنے کی تجویز دی جن سے تجارتی سرگرمیوں میں قابل ذکر اضافہ ہوگا اور یہ خطہ چین اور دنیا کیلیے کھل جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |