سپریم کورٹ نے کراچی سے لڑکی کے اغوا کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس کی آئی جی سند ھ کو7 روز میں مغویہ کوبازیاب کراکررپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

محمد اسلم نے درخواست دی تھی کہ ایف آئی آردرج کرانے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کررہی۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں لڑکی کے اغوا کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو 7 روز میں مغویہ کو بازیاب کراکرمتعلقہ سیشن جج کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کر دی۔

کراچی کے رہائشی محمد اسلم نے سپریم کورٹ انسانی حقوق سیل میں درخواست دی تھی کہ اس کی جواں سال بیٹی کونامعلوم شخص نے اغوا کرلیا ہے۔ متعلقہ پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود پولیس میری بیٹی کی بازیابی کے لیے کوئی کارروائی نہیں کررہی۔




چیف جسٹس نے مجوزہ درخواست پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور متعلقہ سیشن جج کو ایک ہفتے میں لڑکی بازیاب کرا کررپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
Load Next Story